52

آئی جی سندھ کی ضمانت میں توسیع

کراچی(بی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف بدعنوانی کیس میں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت پر تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ سابق آئی جی سندھ کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان پر محکمہ پولیس میں اٹھائیس سو غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی۔

کیٹاگری میں : پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں