67

ڈیرہ اسماعیل خان مکان میں بارودی مواد کا دھماکہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) تھانہ کینٹ کی حدود بلال آباد مریالی میں مکان کے گیراج میں بارودی مواد کا دھماکہ،گیراج میں موجود کار اورموٹرسائیکل کو آگ لگ گئی،اہل خانہ بال بال بچ گئے،نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بلال آباد مریالی میں عنایت جاوید ولد جاوید قوم ایسر نے پولیس کو بتایا کہ میں اہل خانہ کے ہمراہ اپنے مکان میں سورہا تھا کہ نامعلوم ملزمان میرے مکان کے گیراج میں چھوٹا دھماکہ کیا جس سے گیراج میں موجود میری کار اور موٹرسائیکل دونوں کو آگ لگ گئی اور میرا نقصان ہوگیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیر ہ نہیں ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 457.436.427 ت پ مقدمہ درج کرلیاہے۔

کیٹاگری میں : پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں