Happy New Year 16

اب فیس بک پر ”Happy New Year“ لکھیں تو فوراً کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی آزمانے پر مجبور ہو جائیں گے

لاہور (آن لائن) پوری دنیا میں سال نو کے آغاز پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور صرف آسمان ہی رنگوں کی روشنیوں میں نہیں رہے بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین بھی اپنی کمپیوٹر سکرین پر آتش بازی دیکھ سکتے ہیں اور اس کیلئے انہیں صرف اور صرف تین الفاظ لکھنے کی ضرورت ہے۔
نئے سال کی آمد پر لوگ فیس بک پر اپنے دوستوں کو اس کی مبارکباد دے رہے ہیں جسے دیکھتے ہوئے ویب سائٹ انتظامیہ نے اس مبارکباد کو مزید دلچسپ بنانے کی ٹھانی اور صارفین کو حیران کن اور دلچسپ سرپرائز دیدیا۔ اگر آپ فیس بک پر یہ تین الفاظ “Happy New Year” اپنے سٹیٹس کے طور پر لکھیں گے تو اگلے ہی لمحے آپ کی کمپیوٹر سکرین خوبصورت آتش بازی کے باعث رنگوں سے بھر جائے گی۔ اور اگر آپ یہی الفاظ کسی سٹیٹس پر کمنٹ کرنے کیلئے استعمال کریں گے تب بھی ایسا ہی ہو گا۔
تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کمپیوٹر پر فیس بک استعمال کر رہے ہوں کیونکہ موبائل فون کے ذریعے ان 3 الفاظ کو لکھنے پر آپ کو کوئی بھی سرپرائز نہیں ملے گا۔ اگر آپ گوگل چیٹ استعمال کرتے ہیں تو دوستوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے پر آپ کو ایک خوبصورت اینی میشن دیکھنے کو ملے گی۔

کیٹاگری میں : اہم خبریں، سائنس و ٹیکنالوجی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں