dhoni cricketer worry 10

انڈین ٹیم کے لیے بری خبر دھونی نے کرکٹ سے استعفیٰ دیدیا

ممبئی (این این آئی) مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا تاہم وہ بطور کھلاڑی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھونی نے بورڈ سے ٹیم کی قیادت سے الگ ہونے کی خواہش ظاہر کی ۔ مہندرا سنگھ دھونی استعفی ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کے کپتان نہیں ہوں گے تاہم وہ ٹیم کے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیست راہول جوہری نے کہا کہ بی سی سی آئی اور انڈین کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے میں دھونی کا کپتان کے طور پر غیر معمولی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ دھونی کی قیادت میں انڈین ٹیم نے ترقی کی نئی بلندیوں کہ چھوا ان کی کامیابیوں کو انڈین کرکٹ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

کیٹاگری میں : کھیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں