akshay kumar 14

کس کو انسان ہونے پر شرم آرہی ہے؟ بالی ووڈ کے بڑے اداکار کا بیان سامنے آگیا.

بنگلورو (آغاز ڈیسک) بنگلورو میں سال نو کے موقع پر نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانیوالے واقعات کے بعد بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اکشے کمار نے ویڈیو کیساتھ لکھا کہ ایسے واقعات سے مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے ہم پیچھے جارہے ہیں، انسان سے جانور بن رہے ہیں ’’ بلکہ حیوان‘‘ کیونکہ جانور بھی ہم سے بہتر ہیں، یہ شرمناک واقعہ ہے۔
اکشے کا کہنا تھا آج اپنے انسان ہونے پر شرم آرہی ہے ۔ میں ایک بیٹی کا باپ ہوں، جو سماج اپنی عورتوں کو عزت نہیں دے سکتا اسے انسانی معاشرہ کہنے کا حق نہیں ہے۔

کیٹاگری میں : شوبز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں