مصباح الحق 9

مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا ۔۔ کیا کرنے جا رہے ہیں؟

میلبورن (این این آئی) سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ریٹائر منٹ میں ابھی بہت وقت ہے ٗ ابھی ون ڈے سیریز ہے پھر پی ایس ایل ہے اس کے بعد کوئی فیصلہ کرونگا ۔پریس کانفرس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے۔ انہوں نے کہ ابھی ون ڈے سیریز ہے۔ پھر پی ایس ایل ہے۔ اس کے بعد کوئی فیصلہ کرں گا۔ کپتان نے کہا کہ میں آسٹریلیا میں فارم میں نہیں رہا ہوں۔ پریشر میں آکر غلط شارٹس کھیلے۔ شروع میں رنز نہ ہوں تو پریشر بڑھتا ہے۔ پریشر میں آکر غلط شارٹس کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں بھی اسکور اسی وجہ سے نہیں کر سکاتھا۔ مصباح نے کہا کہ ٹیم میں تجربے کار بیٹسمین اور ولڈ کلاس بولر شامل تھے۔ آسٹریلیا جب بھی آئیں تو فٹنس سو فیصد ہونی چاہیے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1999 میں بھی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز 3-0 سے ہاری تھی۔ مصباح نے کہا کہ میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز شکست سے ٹیم کا موراک گرا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں اظہر علی اور اسد شفیق نے اچھی بیٹنگ کی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ مصباح نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا تھا۔

کیٹاگری میں : کھیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں