spy smart tv 30

اب اسمارٹ ٹی وی سے آپ کی جاسوسی کرنا ممکن ہے. کیسے آپ بھی جانیے؟

اسمارٹ ٹی وی دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہو سکتا ہے لیکن شاید ہی کسی کو معلوم ہو کہ اسمارٹ ٹی وی بھی آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی آپ کے گھر کے مناظر دیکھ رہا ہو۔

مختلف کمپنیوں کی طرف سے اسمارٹ ٹی وی متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں اسکرین کے اوپر یا نیچے کیمرے بھی لگے ہوتے ہیں ، اسمارٹ ٹی وی میں لگے کیمروں کو ہیک کر کے آپ کے گھر کے مناظر آپ کی مرضی کے خلاف کہیں سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایک ٹی وی شو کے دوران ایک ماہر سے پوچھا گیا کہ اسمارٹ ٹی وی کے کیمرے کے مناظر کیسے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آئی ٹی ماہر نے میزبان کے براہِ راست مناظر ان کی اسکرین پر ہی دیکھا دئیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ٹی وی کے کیمرے کو ہیک کرنے سے روکنا تقریباً ناممکن ہے اس لیے اسمارٹ ٹی وی کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔

کیٹاگری میں : سائنس و ٹیکنالوجی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں