21

انصاف نہ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی

انصاف نہ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی ہوگی، شیخ رشیدعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاناما کیس پر اگر انصاف نہ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائیگی، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پانامہ پیپرز کے ثبوت دینا ہمارا کام نہیں ہے۔سپریم کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں تاریخی کیس زیر سماعت ہے، جبکہ سپریم کورٹ کرپشن کے خلاف دیوار چین ہے۔ امید ہے عدالت سے انصاف کا علم بلند اور انصاف ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے نیب نہیں جو ثبوت دے، ثبوت دینا ہمارا کام نہیں ہے۔ جتنے ثبوت دے چکے امید ہے کافی ہیں۔

کیٹاگری میں : اہم خبریں، پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں