10

بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیاملک کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔پہاڑوں پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز برفباری جاری ہے۔کراچی میں جمعےاور ہفتے کوبارش کاامکان ہے۔بارش کےبعد سردی بڑھنےکی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی کی لہرمزید دو سے تین روز جاری رہے گی جبکہ درجہ حرارت میں مزید چار ڈگری کمی آنے کا بھی امکان ہے۔ آئندہ دو روز کےدوران ساحلی علاقوں میں رات کےدرجہ حرارت میں مزیدکمی ہوگی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں میں دھند پڑنےکاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران موسم شدیدسرداورخشک رہےگا۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات منفی دس، کوئٹہ، استور، راولاکوٹ، ہنزہ، دیرمیں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کیٹاگری میں : پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں