55

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان ٹیم کا چوتھا نمبر

سری لنکا کی ٹیم ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلا دیش کی ٹیم نویں پوزیشن پر براجمان ہے
دبئی (بی این پی )نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا ،قومی ٹیم ا?ئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی۔ہیملٹن ٹیسٹ میں 138 رنز سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو سیریز میں بھی دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ا?ئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے۔عالمی درجہ بندی میں بھارت پہلے نمبر ،انگلینڈ دوسرے اور ا?سٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئی ہیجبکہ پاکستانی ٹیم چوتھے جبکہ جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پراور سیریز کی فاتح نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن لینے کامیاب رہی ہے۔سری لنکا کی ٹیم ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلا دیش کی ٹیم نویں پوزیشن پر براجمان ہے.

کیٹاگری میں : کھیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں