31

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان اور یاسر شاہ ٹاپ ٹین میں برقرار

بیٹنگ میں پاکستان کے یونس خان چھٹے جبکہ بالرز میں بھی صرف یاسر شاہ ہی ٹاپ ٹین میں موجود ہیں
کراچی (بی این پی) آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں پاکستان کے یونس خان چھٹے جبکہ بالرز میں بھی صرف یاسر شاہ ہی ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا پانچویں، جنوبی افریقہ کے ابراہام ڈی ویلیئرز ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، بھارت کے چتیشور پجارا نویں اور انگلینڈ کے الیسٹر کک دسویں نمبر پر ہیں۔بالرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین بدستور پہلے جبکہ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ دوسرے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسرے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چوتھے اور سٹورٹ براڈ پانچویں نمبر پر ہیں.

کیٹاگری میں : کھیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں