44

ہاشم آملا ڈومیسٹک کرکٹ سے محروم

کیپ ٹاؤن(بی این پی )جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا فٹنس مسائل کے باعث مقامی ٹی ٹوئنٹی چیلنج کپ کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے۔ ایڈیلیڈ اوو ل میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں جین پال ڈومینی کی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے کیچ کی ناکام کوشش کے دوران وہ زخمی ہوگئے تھے۔ کیپ کوبراز کے ہیڈ کوچ پال ایڈمز نے کہا ہے کہ ہاشم آملا کو ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا اور ان کی جگہ ڈین ویلاس کو طلب کر لیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : کھیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں